• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرد واحد کا سروس رولز ترتیب دینا غیر آئینی ہے، فارماسسٹس ایسوسی ایشن

کوئٹہ ( سٹی ڈیسک) پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ فارما سسٹس کے سروس رولز فرد واحد ترتیب نہیں دے سکتا ۔ اس کیلئے تمام قانونی پہلوئوں کو مدنظر رکھ اور تمام اسٹیک ہولڈرز جس میں پی پی اے بلوچستان، ڈائریکٹر ڈرک ٹیسٹنگ لیبارٹری، ڈی جی ہیلتھ، فارمیسی کونسل ، کوالٹی کنٹرول بورڈ ، چیف فارماسسٹ سمیت تمام شعبوں کو اعتماد میں لیکر باہمی صلاح و مشورے سے ترتیب دیا جاسکتاہے۔ کسی فرد واحد کا سروس رولز ترتیب دینا غیر آئینی اور نا انصافی کے مترادف ہے۔
تازہ ترین