• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سود کیخلاف علما اور حکومت کردار ادا کرے، جاور مسلم

کوئٹہ ( پ ر ) سیاسی و سماجی کارکن جاور مسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ میں سود اور پے منٹ کا کاربار عروج پر ہے گزشتہ دنوں ایک شخص نے سود سے تنگ آکر اپنے بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی مگر اس افسوسناک واقعہ کے بعد بھی کسی نے سبق نہیں سیکھا نہ ہی حکومتی اداروں نے اس کا توٹس لیا انہوں نے کہا کہ سود اور پے منٹ مافیا نے قلعہ سیف اللہ نسئی میں اس کاروبارکو مزید وسعت دے دی ہے صرف چند دنوں میں نسئی میں کئی افراد کو سود میں پھنسا کر نان شبینہ کا محتاج کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور علما کرام سمیت قبائلی عمائدین بھی قلعہ سیف اللہ کو سود جیسی لعنت سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
تازہ ترین