• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب زہری و دیگر کا سردار اعظم موسیٰ خیل کی وفات پر اظہار تعزیت

کوئٹہ (این این آئی)چیف آف جھالاوان وبلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر نواب ثناء اللہ زہری ، سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر،مسلم لیگ( ن) کے صوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ اور پارٹی کے دیگر کارکنوں نے اپنے تعزیتی بیان میں پشتونخوامیپ کے سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل کے انتقال پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ مرحوم کی بلوچستان کے عوام کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔
تازہ ترین