• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سے بدتمیزی واقعہ، چوکی انچارج سمیت 3پولیس اہلکارمعطل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مری میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ پر پولیس چوکی بازار کے انچارج سمیت 3ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔ ادہر ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ مری پولیس نے ملزموں کی شناخت کر لی ہے اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں‘ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ پر مناسب کارروائی نہ کرنے پر پولیس بازار چوکی کے انچارج سب انسپکٹر مظہر اکرام، محرر کانسٹیبل عابد اللہ اور کانسٹیبل محمد اسلم کو معطل کر دیا گیاہے۔
تازہ ترین