• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں، مقررین

راولپنڈی (جنگ نیوز) عیدگاہ شریف میں سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ 16دسمبر تاریخ پاکستان میں ایک تاریک ترین دن ہے۔ جنرل (ر) صباحت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اپنے خون کا ایک ایک قطرہ وطن عزیز کی سلامتی و استحکام پر نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔ سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشت گرد عناصر کا وطن عزیز‘ اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ بریگیڈئر صادق رائی، سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) محمد افضل طاہر ،رحمان اظہراور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ پیر محمد نقیب الرحمان نے دعا کروائی۔
تازہ ترین