• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکوک سفری کاغذات پر مسقط جانیوالے چار مسافروں کو ائرپورٹ پر روک لیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مشکوک سفری کاغذات کے ذریعے مسقط جانیوالے 4مسافروں کو اسلام آباد ائرپورٹ پر روک لیا گیا۔ مسقط عمان جانے کیلئے چار مسافر سجاد علی خان سکنہ نوشہرہ، قدرت خان سکنہ خیبر ایجنسی، جمال خان سکنہ نوشہرہ اور دل اکبر خان سکنہ وزیرستان ائیر پورٹ آئے جہاں ایف آئی اے امیگریشن کائونٹر پر پڑتال کے دوران انکے سفری کاغذات مبینہ طور پر جعلی ہونے پر انہیں آف لوڈ کر کے ایف آئی اے سیل بھیج دیاگیا۔
تازہ ترین