• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدان سقوط ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحات سے سبق سیکھیں ، حامد موسوی

اسلا م آباد(اپنے نامہ نگار سے) قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ حکمران سیاستدان سقوط ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحات سے سبق سیکھیں اگر حکمران اور سیاستدان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی بجائے دشمنانِ دین و وطن کو زیر کرنے کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں تو بڑے سے بڑا شیطان پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ وطن عزیز میں دہشتگردی کے بدترین سانحات کے تحقیقاتی کمیشنوں کی رپورٹیں سامنے نہ آنا افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایام عسکری کے آغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے بڑی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ۔
تازہ ترین