• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیسکو کے تمام صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سر چارج کی وصو لی

اسلام آباد (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) آئیسکو نے تمام صارفین سےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارج وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل یہ سرچارج تین سو سے زائد یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین سے وصول کیا جاتا تھا۔ ادھر حکام نے بتایا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی وصولی قانون کے مطابق ہے مگر اس میں کمپنی نے نرالا اصول اپنا یا ہے، حکام کے مطابق جب فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارج مثبت میں ہوتا ہے تو 50یونٹ سے زیادہ پر وصولی کی جاتی ہے اور اگر منفی میں ہو تو اس سرچارج کی واپسی اور ریلیف صرف 300سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔صارفین نے اس نرالے اصول پر شدید احتجاج کیا ہے اور وزیر توانائی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تفریق کو ختم کیا جائے۔
تازہ ترین