• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واساکوبیل آئوٹ پیکیج نہ مل سکا، بجلی بلوں کے بقایا جات 15کروڑ تک جا پہنچے

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) واسا راولپنڈی کو پنجاب حکومت سے بیل آئوٹ پیکیج تو نہ مل سکا مگر پچھلے تین ماہ کا ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بل کے بقایا جات 15کروڑ روپے سے بڑھ گئے۔چند روز قبل چیئرمین آر ڈی اے کی مداخلت پر واسا کے ٹیوب ویلوں کی بجلی کٹنے سے تو بچ گئی تھی مگر دی گئی دس روزہ مہلت میں بھی چند دن باقی رہ گئے ہیں ، واسا کے ساڑھے چار سو ٹیوب ویلوں کی بجلی کے کنکشن کے کٹنے کے خدشات بدستور موجود ہیں ۔ رواں ماہ کا پانی کا بل آنے کے بعد یہ بقایا جات 20کروڑ روپے تک پہنچ جائیں گے، واسا کو اپنے ذرائع پانی کے بلوں اور حکومت کی طرف سے ماہانہ تقریباً سولہ ملین روپے سے ملازمین کی تنخواہیں ہی پوری نہیں ہو پاتیں ایسے میں بجلی کے بلوں کے بقایا جات میں ہر ماہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ کروڑوں روپے واسا نے کنٹریکٹرز کو ادا کرنے ہیں ۔
تازہ ترین