• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) لندن جانیوالے مسافر کو ائرپورٹ پر مرگی کا دورہ پڑ گیا۔ شیر زمان سکنہ میرپور آزاد کشمیر اپنی فیملی کے ہمراہ فلائٹ نمبر پی کے785کے ذریعے لندن جانے کیلئے اسلام آباد ائرپورٹ آیا جہاں بورڈنگ کارڈز لینے کے بعد انٹرنیشنل ڈیپارچر ہال کے ویٹنگ روم میں شیر زمان کے بیٹے انس اختر کو اچانک مرگی کا دورہ پڑا جسےسول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایمبولنس میں ٹراما سنٹر پہنچایا گیا۔ اس دوران فلائٹ پرواز کیلئے تیار تھی جس پر شیر زمان نے پی آئی اے سٹاف سے درخواست کی کہ اسے اور اسکے بیٹے انس کو مذکورہ فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا جائے جس پر ان دونوں باپ بیٹے کو آف لوڈ کر دیا گیا جبکہ انکی فیملی کے دیگر ارکان مذکورہ فلائٹ سے لندن روانہ ہوگئے۔
تازہ ترین