• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب پر پابندی کیخلاف مزاحمت نے بہت سے چہرے بے نقاب کر دیئے، جماعت اسلامی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد نے کہا ہے کہ شراب پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹ ہائوس میں مزاحمت نے بہت سے چہرے بے نقاب کر دیئے ہیں۔ تینوں بڑی پارٹیوں نے متحد ہو کر بتا دیا کہ وہ اسلامی اقدار سے کتنی محبت رکھتی ہیں۔ ایک روزہ ضلعی ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی ریاست میں عوام قرآن و سنت سے متصادم کوئی اقدام برداشت نہیں کرینگے۔ نائب امرائے ضلع محمد وقاص خان، جاوید احمد قریشی، ضلعی جنرل سیکرٹری امجد حسین شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین