• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپنی کی نمبر ون حیثیت برقرار رکھنے کیلئے ملازمین محنت کریں، آئیسکو چیف

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) ملازمین کمپنی کی نمبر ون حیثیت برقرار رکھنے اور صارفین کو مثالی خدمات کی فراہمی کیلئے سخت محنت کریں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آئیسکو چوہدری شاہد اقبال نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کی حلف برداری اور اپنے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سبکدوش ہونیوالے چیف ایگزیکٹو باسط زمان احمد‘ یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خورشید احمد‘ ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ‘ سیکرٹری حاجی ظاہر گل‘ آئیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے صدر محسن گیلانی، سیکرٹری آغا فاروق اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔نئے چیف ایگزیکٹو چوہدری شاہد اقبال نے کہا کہ بجلی چوری کے تدارک اور ریکوری پر مامور عملے کی غنڈہ عناصر سے حفاظت کیلئے اضافی اقدامات کئے جائینگے۔
تازہ ترین