• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے 65سماج دشمن گرفتار، منشیات اور اسلحہ بھی برآمد

راولپنڈی ، اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں سے 65سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔راولپنڈی پولیس نے ایک انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 10اشتہاری مجرموں اور2عدالتی مفروروں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور آتش بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے26ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 5کلو 470گرام چرس،145لیٹر کھلی شرا ب،4 پستول ،ایک رپیٹربرآمد کر کے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ صادق آباد پولیس نے ڈکیتی کی تیاری میں مصروف پانچ ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ملزموں سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 5پستول بھی بر آمد کر لیے گئے۔وفاقی پولیس نے بھی چار منشیا ت فروشوں سمیت22ملزمان کو گر فتار کرکے بھا ری مقدار میں چرس ،ہیر وئن اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے۔
تازہ ترین