• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ کی نااہلی، شہر بھر میں کم وزن روٹی اور نان کی مہنگے داموں فروخت

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہر بھر میں نانبائی کم وزن نان اور روٹی مہنگے داموں فروخت کر کے شہریوں کو لوٹنے لگے۔ گھریلو صارفین کا گیس پریشر کم ہونے سے تندورں پر مانگ میں اضافہ ہونے کے باعث نانبائیوں نے بھی مرضی کے ریٹ مقرر کر لئے۔ شہر کے کسی بھی تندور پر روٹی 100گرام اور نان 120 گرام کا فروخت نہیں کیا جا رہا۔ روغی نان 25روپے‘ پراٹھا 25روپے‘ آلو کا پراٹھا 30روپے‘ بیسن کا پراٹھا 30روپے‘ قیمے والا پراٹھا 120روپے‘ چکن کا پراٹھا 120‘ اسپیشل کلچہ 15روپے‘ اسپیشل روغنی 30روپے‘ اسپیشل پراٹھا 30روپے‘ مٹن والا پراٹھا 150روپے‘ مچھلی پراٹھا 150روپے‘ دال ماش پراٹھا 50روپے‘ آلو اچاری پراٹھا 40روپے‘ باقرخانی 20روپے‘ افغانی روٹی 20روپے‘ کشمیری روٹی 10روپے‘ روٹی 7روپے جبکہ نان 10روپے، کلچہ بارہ روپے اور روٹی پکوائی 5روپے لی جا رہی ہے۔ ادہر نانبائیوں نے روٹی اور پکوائی میں صرف ایک روپیہ کا فرق رکھا ہوا ہے۔ شہری اپنا آٹا دیکر 6روپے میں روٹی پکواتے ہیں جبکہ تندور کی روٹی 7روپے ہے۔
تازہ ترین