• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: چچا کے قتل میں ملوث بھتیجے سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چچا کے قتل میں ملوث بھتیجے سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

زمان ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ قبل قتل ہونے والے ارشاد نامی شخص کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو اس کے بھتیجے علی نے قتل کیا تھا، ملزم نے ڈیڑھ ماہ قبل اٹھارہ سو روپے کے لیے اپنے چچا کو دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا، ملزم کے ساتھی عبدالمقید کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ادھر چاکیواڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےمنشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم عابد عرف چھوٹا کے قبضے سے منشیات اور مسروقہ سامان برآمدکرلیا گیا ہے، ملزم اسٹریٹ کرائم کی واردات میں بھی مفرورتھا۔

شاہراہِ پاکستان پر کار کو حادثہ،2 زخمی

دوسری جانب شاہراہِ پاکستان عائشہ منزل کے قریب تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کا شکار زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین