• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلیگ شپ ریفرنس، نواز شریف کے وکیل کے حتمی دلائل

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل دیئے۔

جبل علی فری زون اتھارٹی سے متعلق نیب کی دستاویزات پر خواجہ حارث نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جافزا دستاویزات قانونی شہادت کے مطابق تصدیق شدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ کیا ان دستاویزات کو شواہد کے طور پرلیا بھی جاسکتا ہے؟ قانون کے مطابق بیرون ملک سے آئی دستاویزات اصل ہوں گی یاتصدیق شدہ؟

خواجہ حارث نے مزید کہا کہ جہاں سے دستاویزات آئیں گی اس ملک کی جانب سے اصل ہونے کی تصدیق بھی لازم ہے، اس دستاویز کی پھر پاکستانی اتھارٹی بھی تصدیق کرے گی کہ یہ متعلقہ حکام سے ملی ہے۔

نواز شریف کا اپنے حتمی دلائل میں یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی قونصل خانہ یا ڈپلومیٹک ایجنٹس اس بات کی تصدیق کرے گا، یہ طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا تو پھر وہ دستاویز ثابت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین