اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی، عدالت نے نندی پور ریفرنس نوازشریف کے ریفرنسز مکمل ہونے کے بعد سننے کا فیصلہ کیا ہے۔
نندی پور پاورپراجیکٹ کے سلسلے میں ڈاکٹر بابراعوان اور دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی جبکہ ریفرنس پر مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
عدالت اس سے قبل بھی نندی پور ریفرنس کو نواز شریف کے خلاف چلنے والے ریفرنسز کے بعد سننے کا فیصلہ سنا چکی ہے، تاہم آج عدالت کی جانب سے اس فیصلے کا پھر سے اعادہ کیا گیا۔