• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی مصری افواج کے سربراہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جو مصرکے دورے پر گئے ہوئے ہیں انہوں نے مصری افواج کے سربراہ جنرل فرید ہیگزے سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مصری وزیر دفاع سے بھی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصری افواج کے سربراہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سےجامعہ الاظہر کے شیخ الاعظم شیخ احمدالطیب نے بھی ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ اسلام امن کامذہب ہے، اسے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نہیں جوڑنا چاہیے۔

آرمی چیف نے ملاقات کے دوران نوجوانانِ اسلام کو جدت، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔


آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مصری افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، انہوں نے مصر کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔

تازہ ترین