• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشارت راجا نے آڈیو ٹیپ کے سوال پر میڈیا ٹاک چھوڑ دی

پنجاب کے وزیر قانون بشارت راجا کا کہنا ہے کہ ہاکی کے بین الاقوامی ایونٹ کا لاہور میں ہونا خوش آئند بات ہے، یہ ایونٹ پاکستان کاسافٹ امیج اجاگرکرنے میں اہم کردار ادا کرے گا،آڈیو ٹیپ کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے میڈیا ٹاک چھوڑ کر چلے گئے۔

وزیرقانون پنجاب بشارت راجا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکررہےتھے،انہوں نےکہا کہ پاکستان ہاکی کا ایک سنہری دور ہے،14برس بعد یہاں کوئی انٹرنیشنل ایونٹ ہورہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ سے مزید سرگرمیاں بحال ہوں گی۔

بےنظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی کے ایم ایس سےبات چیت پر مبنی آڈیو ٹیپ کے حوالے سے سوال پروزیرقانون پنجاب نےکہا کہ وہ صرف انٹرنیشنل ایونٹ پر ہی گفتگو کریں گے۔

انہوں نےآڈیو ٹیپ پربات کرنے سے انکار کر دیااورمیڈیا ٹاک چھوڑ کر چلے گئے

تازہ ترین