• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرات میں ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت ہلاک

افغانستان کے صوبےہرات میں ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں طالبان کمانڈر ملا غلام سخی اپنے 4 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

گورنرہرات کے ترجمان کے مطابق ڈرون حملہ صوبہ ہرات کے ضلع فارسی میں کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ہلاک کمانڈر طالبان کا شیڈو ایجوکیشن ڈائریکٹر تھا، طالبان کمانڈر ملاسخی کو ہرات میں طالبان کا شیڈو ڈسٹرکٹ چیف بھی تعینات کیا گیا تھا۔

ترجمان گورنر ہرات نے یہ بھی بتایا کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والا مذکورہ طالبان کمانڈر صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس سے متعلق آپریشنز میں بھی ملوث تھا۔

تازہ ترین