• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں مارچ، یاسین ملک اور میرواعظ گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹرزکی جانب حریت کانفرنس کے احتجاجی مارچ کے دوران قابض انتظامیہ نے شیلنگ کر دی، جبکہ حریت رہنما یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں 11کشمیریوں کی شہادت پر آج تیسرے روز بھی شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

حریت قیادت کی احتجاجی مارچ کی کال پر قابض انتظامیہ نے سری نگر میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں اور مختلف علاقوں کو فوجی چھاؤنی بنادیا ہے۔

رکاوٹیں توڑ کر احتجاجی مارچ میں شامل ہونے والے حریت رہنما یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق کو قابض پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پوری پاکستانی قوم سراپا احتجاج بن گئی، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں عالمی برادری سے کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ادھر مظفرآباد میں بھی بھارتی قابض فوج کے تشدد کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں طلبہ وطالبات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وزیرخزانہ اسدعمر کہتے ہیں کہ وقت آگیاہےکہ بھارت کشمیریوں سےحق خودارادیت دینےکاعالمی وعدہ پوراکرے۔

تازہ ترین