• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی طرف سے مکمل گھٹنے ٹیکنے کے باوجود فرانس بھر میں حکومت کے خلاف 'پیلی جیکٹ ' مہم جاری ہے اور کرسمس چوراہوں میں منانے کے انتظامات کرلئے ہیں۔

فرانسیسی وزیراعظم ایڈوا فلیپ کی طرف صدر ایمانیول ماکغوں کے اعلان کے مطابق پیکیج جاری کردیا گیاجبکہ 100 یورو اضافہ اور کم از کم تنخواہ 1560 کو بھی 'پیلی جیکٹ ' والوں مسترد کر دیاہے۔

دوسری جانب پہلے چار ہفتوں کے مقابلے میں پانچویں ہفتے ’پیلی جیکٹ‘ کی مظاہرے میں کم شرکت کو حکومت اپنی کامیابی قرار دے رہی ہے اور توقع کی جارہی تھی کہ مہم ختم ہوجائے گی تاہم ’پیلی جیکٹ‘ کے نئے اعلان نے حکومت کی امیدوں پر پانی پھر دیا ہے۔

تازہ ترین