• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، شہباز کی زیر صدارت ن لیگ کا پارلیمانی پارٹی اجلاس

سابق وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ن لیگ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سابق اسپیکر ایاز صادق، رانا تنویر،مشاہد حسین سید،اویس لغاری،اقبال ظفر جھگڑا، رانا ثنا اللہ سمیت مرکزی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں نیب کی کارروائیوں،سیاسی امور اور ایم این اے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں پارلیمنٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور ان میں اپوزیشن کو ملنے والے کردار پربھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر ن لیگ کی قیادت نے ملک بھر میں از سر نو تنظیم سازی کے معاملے پر غور کیا۔

تازہ ترین