• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی لینے سے انکار

اپوزیشن نے بعض قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی لینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے حکومت سے اہم امور والی وزارتوں سے متعلق کمیٹیاں لینے پر اصرار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے اپوزیشن کو شماریات، سائنس و ٹیکنالوجی اور موسمی تغیرات جیسی قائمہ کمیٹیاں دینے کا فیصلہ کیا تو اپوزیشن نے اس پر انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ کا کوئی عہدیدار یا سابق وزیر کسی بھی قائمہ کمیٹی کا چیئرمین نہیں بن سکے گا۔

سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بھی کسی کی کمیٹی کی سربراہی لینے سے صاف انکار کردیا ہے۔

تازہ ترین