• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزا مکمل ہونے پر پاکستان نے بھارتی جاسوس رہا کردیا

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو رہا کردیا ہے ۔

ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ حامد نہال انصاری کو سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا ہے ،اسے جلد واپس بھارت بھجوایا جائے گا۔

بھارتی جاسوس 3 سال کی بعد سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا،نومبر 2012 ءمیں حامدنہال انصاری نامی بھارتی شخص دہلی سے کابل پہنچا۔

وہ کابل سے براستہ سڑک جلال آباد سے ہوتا ہوا، طورخم بارڈر سے حمزہ نام کے جعلی دستاویزات پر پاکستان داخل ہوا، جہاں سے بس کے ذریعے راولپنڈی پہنچا، جس کے بعد کوہاٹ روانہ ہوا اور جعلی دستاویزات پر ہوٹل میں قیام کیا ۔

حامد انصاری کو 14 نومبر 2012 میں مشکوک سرگرمیوں کی بناء پر حراست میں لیا گیا ،جنوری 2014 میں بھارتی ہائی کمیشن کو حامد انصاری کی گرفتاری کے حوالے سے مطلع کیا گیا ۔

حامد نہال انصاری کو فوجی عدالت کے ذریعے 14 دسمبر 2015ء کو جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔

بھارتی جاسوس کو سزا 14 دسمبر 2018 کے دن11 بج کر 59 منٹ پر سزا مکمل ہونے پر رہا کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین