• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 276 پوائنٹس کم ہوگئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس276 پوائنٹس گر گیا۔

حصص بازار میں آج کاروباری سرگرمیاں سال کی کم ترین سطح پر رہیں اور6 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے ، شیئرز لین دین کی 2018 میں یہ کم ترین سطح ہے۔

دن کے اختتام پر کاروبار276 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 38 ہزار 309 رہا۔

معاشی تجزیہ نگار محمدسہیل کا کہنا ہے کہ معاشی پالیسیوں میں وضاحت نہ ہونا اس رجحان کی بڑی وجہ ہے، اس کے علاوہ سال کے آخری دنوں میں کاروبار میں کچھ کمی بھی ہوتی ہے۔

تازہ ترین