• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈر ہے کہیں بلاول کی سیاست کا تیا پانچا نہ ہوجائے، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق صدر زرداری کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ کون کھلاڑی ہے اور کون اناڑی؟ 30مارچ تک پتہ چل جائے گا ۔

اُن کا کہنا تھا کہ بینظیر کی شہادت کے بعد نوکرانی کے پاس سے وصیت ملی تھی ۔ڈر ہے کہیں بلاول کی سیاست کا تیا پانچا نہ ہوجائے۔


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں شیلٹر ہوم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کھلاڑی ہے یا اناڑی 30مارچ تک سب کو پتہ چل جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ زرداری سندھ میں نکلا ہے، اسے سب نظر آرہا ہے مجھے دکھ ہے بلاول بھٹو آصف زرداری کی بھینٹ چڑھنے لگا ہے ،بے نظیر بھٹو کی وصیت بھی اس کی نوکرانی سے نکلی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان سے کہا ہے پروڈکشن آرڈر پر شدید تحفظات ہیں ،ہر چیز لوٹنے کے بعد کہا جاتا ہے ایسے جمہوریت نہیں چلے گی۔

شیخ رشید نے نالہ لئی منصوبے کی نوید سناتے ہوئے کہا کے وزیر اعظم خود اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

تازہ ترین