• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لینڈ مافیا کی دھمکیاں، سائرہ بانو کی مودی سے ملاقات کی درخواست

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمارکی اہلیہ سائرہ بانو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی درخواست کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمارکی اہلیہ سائرہ بانو نے لینڈ مافیا کی دھمکیوں پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی درخوات کردی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائرہ بانو نے اپنے ٹوئٹ میں نریندر مودی سے لینڈ مافیا سمیر بھوجوانی کے جیل سے رہا ہونے اور دھمکیوں پر ممبئی میں ملاقات کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے گذشتہ برس دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے بنگلے کے جعلی کاغذات بنا نے اور دھمکیاں دینے پر ممبئی کے تھانے میں کیس دائر کیا تھا۔

تازہ ترین