• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بھارت کو سمجھنا چاہیے کشمیری بہت تکلیف میں ہیں‘

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ کشمیری بہت تکلیف میں ہیں،مسئلہ کشمیر کا حل سیاسی ہے۔

بھارتی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئےمحبوبہ مفتی نے کہاکہ بھارت فوج کو واپس بیرکوں میں بھیجے اور مسئلے کے حل کے لیے حریت سمیت پاکستان سے بات کرے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ برہان وانی نے ہتھیار اٹھائے کیونکہ اس کے بھائی کو مارا گیا تھا، وانی کبھی کسی مقابلے میں شریک نہیں تھا، اسے زندہ پکڑنا چاہیے تھا۔

محبوہ مفتی نے یہ بھی کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں سیاست دانوں کو کام کرنا ہے، انہیں کرنے دیا جائے، بھارت کشمیر سے فوج نکالے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں سیاسی حل کی ضرورت ہے، ہمیں بات چیت میں حریت رہنماؤں اور پاکستان کو شامل کرنا چاہیے۔

تازہ ترین