• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سینئر کیمرا مین سید واجد علی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر تشدد کی مذمت کی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ انہیں واقعہ کا سن کر دلی دکھ اور رنج ہوا۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ انہیں جیسے ہی واقعے کا علم ہوا انہوں نے مریم اورنگزیب اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو زخمی کیمرہ مین کو اسپتال لے جانے اور ان کے علاج معالجے کے انتظامات کی ہدایت کی۔

نواز شریف نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اور پاکستان مسلم لیگ ن بحیثیت جماعت صحافیوں، کیمرہ مین اور فوٹوگرافر برادری کا بے حد احترام کرتی ہے۔ وہ یقینی بنائیں گے کہ اس قسم کا کوئی افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ مستقبل میں رونما نہ ہو۔

تازہ ترین