• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ابراہیم خلیل کا اغوا اور تاحال عدم بازیابی قابل مذمت ہے،بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل کے وائس چئیرمین حاجی عطاءاللہ لانگو چئیرمین ایگزیکٹوو کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان منیر احمد خان کاکڑ محمد سلیم لاشاری نے نیوروسرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا اور تاحال عدم بازیابی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی انتظامیہ لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کرنے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے عوام وکلاء ڈاکٹر عدم تحفظ کا شکار ہیں کوئٹہ شہر میں چوری ڈکیتی اغوا برائے تاوان روز کا معمول بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے نام پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ کیا جارہا ہے اس کے باوجود بھی اغوا برائے تاوان چوری ڈکیتی جیسے واقعات خود انتظامیہ کے کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نیروسرجن ڈاکٹر خلیل ابراہم کے فوری اور باحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کرے بیان میں بلوچستان بار کونسل کی جانب سے ڈاکٹر تنظیموں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا اور ڈاکٹر تنظیموں کے ہڑتال کے حمایت کا اعلان کیا۔
تازہ ترین