• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن میں 28افراد گرفتار

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) منشیات فروشوں کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔آپریشن میں منشیات فروشی کے حوالے سے بدنام ڈورے گائوں،اٹھال اور کورال گائوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔ اس دوران منشیات فروشوں سمیت 28 افراد کو گرفتار کر کے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے تین 12بور ،دو پسٹل ،ساڑھے آٹھ کلوگرام سے زائد چرس اور تین بوتلیں شراب برآمد کرلی ۔پولیس نے ہرن میرا،کورال،شریف آباد ،کرپہ اور غوری ٹائون میں 80سے زائد گھروں اور 200سے زائد مشکوک افراد کو بھی چیک کیا۔جبکہ 15منشیات فروشوںسمیت 35افراد کو تھانہ کورال میں شفٹ کیا گیا۔ تین کلاشنکوفیں،پسٹلز اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا۔
تازہ ترین