• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (جنگ نیوز) مقامی سکولز کے ساتھ ملکر بڑے پیمانے پر رنگارنگ ایکٹیویٹی ویک کا آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر اور ماہر تعلیم نوید عزیز کھوکھر نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں تعلیم و تربیت اور نشونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ دو روزہ ایکٹیویٹی ویک کیلئے ریلوے کینٹین ڈھوک رتہ امرال کے ساتھ ملحقہ وسیع گرائونڈ میں جھولے اور جمپنگ بائونسر، پلے گرائونڈ سلائیڈز، میری گورائونڈ، نیٹ کلائمبرز، فننل کلائمبر، چلڈرن ٹرین، ڈرائنگ، کھلونے، مہندی، کارٹونز، تصاویر وغیرہ کا اہتمام کر کے سجایا گیا۔ایکٹیویٹی ویک میں شریک طلباء و طالبات میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین