• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ہر معاملے میں ٹانگ اڑاتا ہے، اپنا کام کرتا نہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ کے فاضل جج نے ایک کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ قومی احتساب بیورو(نیب)اپنے کام تو کرتا نہیں، کیا ضروری ہے کہ ہر کام میں ٹانگ بھی اڑائے۔نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دوسرے ملک سے پان کے پتے منگوا کر کم ٹیکس ادا کیا۔جس پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ5لاکھ ٹیکس کا معاملہ کیسے نیب کیس بن گیا؟جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پان اسمگلنگ کیس کے ملزم محمد فیاض کی ضمانت منظوری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ اسپیشل پراسیکوٹر نیب عمران الحق نے بتایا کہ ملزم نے دوسرے ملک سے پان کے پتے منگوا کر کم ٹیکس ادا کیا اور یہ رقم 5 لاکھ 2 ہزار 47 روپے بنتی ہے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ تو یہ نیب کا کیس کیسے بن گیا، نیب والے کیوں ایسے کام کرتے ہیں جو ان کے نہیں، یہ ادارہ اپنے کام تو کرتا نہیں، کیا لازمی ہے کہ ہر کام میں ٹانگ بھی اڑائے گا۔

تازہ ترین