• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ دور کی 80 آڈٹ رپورٹیں پارلیمنٹ میں پیش، اربوں کی بے ضابطگیاں

اسلام آباد (خبرایجنسی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حالیہ دور حکومت میں قومی خزانہ کے استعمال سے متعلق سالانہ حسابات کی جانچ پڑتال کی 80 رپورٹس پارلیمنٹ میں پیش کی گئیں جس میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی جس میں وزارت دفاع، خارجہ امور، داخلہ امور، خزانہ سمیت دیگر وزارتوں کے حسابات شامل ہیں،چیئرمین پی اے سی کے باضابطہ انتخاب کے بعدجانچ پڑتال کمیٹی میں کارروائی کا سلسلہ شروع ہو جائیگا ۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سفارشات رپورٹس کے ساتھ منسلک ہیں۔پیر کو گزشتہ مالی سال 2017-18ء کی 80 آڈٹ رپورٹس پارلیمنٹ کو موصول ہوئی ہیں، یہ چھوٹی بڑی کتابوں پر مشتمل ہیں،مالیات میں شفافیت کے لئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سفارشات بھی منسلک ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں وزارت دفاع، خارجہ امور، داخلہ امور، خزانہ، توانائی، تجارت، مواصلات سمیت دیگر تمام وزارتوں کے حسابات میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

تازہ ترین