• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

24 سالہ آسٹریلین نژاد فلپائنی ماڈل کیتریونا گرے مس یونیورس منتخب


بنکاک (جنگ نیوز)آسٹریلین نژاد فلپائن کی ماڈل و ٹی وی ہوسٹ 24سالہ کیتریونا گرے کو مس یونیورس منتخب کرلیا گیا۔

فائنل سے قبل یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر تاریخ میں پہلی بار ایک مخنث کو کائنات کی حسین ترین شخصیت منتخب کئے جانے کا امکان ہے۔

تاہم فائنل میں 27 سالہ مس سپین اینجلا پونس کامیاب نہ ہوسکیں بلکہ وہ ٹاپ تھری میں بھی جگہ نہ بنا سکیں.

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہونے والے مقابلے میں آسٹریلین نژاد فلپائن کی ماڈل و سماجی کارکن کیتریونا گرے کو مس یونیورس منتخب کرلیا گیا۔

کیتریونا گرے کے والد سکاٹش نژاد آسٹریلوی جب کہ والدہ فلپائنی ہیں اور وہ خود فلپائن میں پلی بڑھیں اور وہیں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

تازہ ترین