• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنبھ میلہ تیاری کا جائزہ، مودی پر شہد کی مکھیوں کا حملہ

لکھنؤ(اے پی پی)بھارتی شہر الہ آباد کے قریب کنبھ میلہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے ساتھیوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہد کی مکھیوں سے بچنے کے لئے نریندر مودی اور ان کے ساتھ موجود اتر پردیش میں بی جے پی کے سربراہ مہندرا ناتھ پانڈے، گورنر رام نائیک، وزیر اعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ اور دیگر وی وی آئی پیز کو اپنی گاڑیوں میں پناہ لینا پڑی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم اور ان کے ساتھی سخت سکیورٹی انتظامات میں گنگا پوجن کے بعد کنبھ میلے کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے تھے شہد کی مکھیوں کا ایک جھنڈ وہاں پہنچ گیا۔ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی طرف سے ان کو ہٹانے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد وزیر اوراعظم اور ان کے ساتھیوں کو اپنی اپنی گاڑیوں میں پناہ لینا پڑی جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کو بھی شہد کی مکھیوں سے بچنے کےلئے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔
تازہ ترین