• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب : 41 اقسام کی ملازمتیں صرف مقامیوں کے لیے

سعودی وزیر محنت اور سماجی ترقی احمد الراجحی نے سیاحت اور غیر منافع بخش شعبوں میں 41 اقسام کی ملازمتیں صرف سعودی شہریوں کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں داخلی کمرشل مارکیٹوں میں بھی صرف سعودی مرد و خواتین ملازمتیں کرسکیں گے۔

وزیر محنت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان پیشوں اور سرگرمیوں کا تعلق مختلف جگہوں ، مراکز اور داخلی تجارتی مارکیٹوں ، شاپنگ مالز ، سول اداروں ، ہوٹلوں اور سیاحتی شعبے کی ملازمتوں سے ہے۔

ان ملازمتوں میں کار ڈرائیور ،سیکورٹی اہلکار ، صارفین کی خدمات پر مامور کیے جانے والے منیجر ، انتظامی منیجر ، مارکیٹنگ اور سیلز کے نمائندگان ،انسانی وسائل کے منیجر اور عملہ اور اس شعبے میں مارکیٹنگ کے نمائندگان شامل ہیں۔

وزیر محنت کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جو کوئی ادارہ یا آجر بھی اس ضابطے کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ،اس کے خلاف پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

سعودی عرب کی عمومی تنظیم برائے سماجی بیمہ کے مطابق 2017ء کے اختتام پر مملکت میں غیرملکی ملازمین کی تعداد کم ہوکر 79 لاکھ 10 ہزار رہ گئی تھی۔

اس سے ایک سال پہلے 2016ء کے اختتام پر یہ تعداد 84 لاکھ 90 ہزار تھی۔

تازہ ترین