• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید دھند کے باعث پشاور سے رشکئی تک موٹرو ے ایم ون بند کر دی گئی،بہاولپور اور ترنڈہ محمدپناہ میں بھی شدیددھند ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق حدنگاہ 50میٹررہ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ کالام، قلات، ہنزہ اور کوئٹہ میں منفی06 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ مری منفی 2،اسلام آباد ایک،پشاور 2،فیصل آباد اور سرگودھا 3 جبکہ لاہور ، ملتان اور سکھر میں5،کراچی اور حیدر آباد میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین