• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پاک کالونی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پلیا پر کارروائی کی گئی جس کے دوران 3ملزمان راشد، مزمل اور محسن کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، ملزمان ماضی میں بھی جرائم کی وارداتوں میں گرفتار ہو چکے ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین