• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی ، اسپتال میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی


بھارتی شہر ممبئی کے سرکاری اسپتال میں آگ لگنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

ہلاک ہونے والوں میں 6 ماہ کی بچی بھی شامل ہےجبکہ اسپتال عملے سمیت کئی افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔

بھارتی میڈیا کے  مطابق گزشتہ شام ممبئی کےاسپتال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں  مجموعی طور پر 147 افراد اور مریضوں کو نکال کر دوسرے اسپتالوں میں داخل کیا گیا تاہم گھنٹوں کی مشقت کے بعد ساڑھے سات بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔

بھارتی حکام کے مطابق آگ اسپتال کی عمارت کی چوتھی منزل پر لگی ۔ آگ کے دھویں اور گھٹن سے دیگر منزلوں پر موجود افراد بھی متاثر ہوئے۔

تازہ ترین