آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ شوال المکرم 1440ھ 19؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئر ویز نے پاکستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔


برطانیہ کے سفارتی اور برٹش ایئرویز کے حکام نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ برٹش ایئر ویز 10برس بعد پاکستان کے لیے پروازیں بحال کر رہی ہے۔

برطانوی سفارتی حکام کا مزید کہنا ہے کہ آج کا دن برٹش ایئرویز اور پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے، اگلے برس جون سے برٹش ایئرویز کا طیارہ اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ پر اترے گا۔

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے برٹش ایئرویز کی پروازوں کا 10سال بعد آغاز ہو رہا ہے، یہ اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورت حال بہت بہتر ہو گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ برٹش ایئرویز کا یہ فیصلہ پاکستان کی سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے مثبت ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ برٹش ایئرویز کا پروازیں بحال کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ برطانوی ایئرلائن کا ایک دہائی بعد پاکستان میں آپریشن شروع کرنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تنہائی کا دور ختم ہوا اور عالمی برادری سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں