• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی وزیراعلیٰ محمود خان کو کلین چٹ دینے کی تردید

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو مالم جبہ اراضی کیس میں کلین چٹ دینے کی تردید کردی ہے۔

ترجمان نیب نے کہا ہے کہ مالم جبہ اراضی کیس میں وزیراعلیٰ محمود خان کو کوئی کلین چٹ نہیں دی۔

نیب نے محمود خان کے بیان سے پیدا ہونے والے تاثر کوزائل کرنے کے لیئے تردیدی بیان جاری کردیا ہے۔

محمود خان نے گزشتہ روز پیشی کے بعد کہا تھا کہ یہ ان کی پہلی اور آخری پیشی تھی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کمائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو دیا گیا بیان غیر تسلی بخش ہے ۔

نیب ترجمان نے مزید کہا کہ انہیں دوبارہ کسی بھی وقت بلایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین