• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’وزیراعظم احتساب کے نام پر پی پی قیادت کا خاتمہ چاہتے ہیں‘

پیپلز پارٹی کےترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیونے کہا ہے کہ وزیراعظم احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

نفیسہ شاہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعظم ملک میں تصادم اور اٹھارہویں ترمیم کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

انہوں نےحکومت کو تصادم سے گریز اور بات چیت کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

پی پی سینیٹر نے کہا کہ جو کچھ وزیراعظم کرنا چاہتے ہیں ،وہ سب نہیں کرسکیں گے۔

مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ انتخابات وقت سے پہلے کیوں؟ آپ منتخب ہوئے ہیں تو پانچ سال حکومت کریں،جب وزیراعظم کو قبل از وقت انتخابات نظر آ رہے ہیں تو آصف زرداری کو کیوں نظر نہ آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھینسوں کے بیچنے اور انڈے مرغی سے ملک چلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

پی پی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت میں پارلیمنٹ ہی تمام مسائل کا علاج ہوتی ہے، تمام معاملات پارلیمنٹ میں لاکر قوم کے سامنے رکھے جائیں۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ اپوزیشن کے ہاتھ پیر باندھے جا رہے ہیں،اس سے ایسا لگ رہا ہے جیسے’ون پارٹی رول‘ لایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین