• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: شادی کی تقریب کھانا کم پڑنے پر اکھاڑے میں تبدیل

بھارت میں شادی کی ایک تقریب کھانا کم پڑنے پر اکھاڑے میں تبدیل ہوگئی،شادی کے مہمان آپس میں الجھ پڑے،کرسیاں اور خالی پلیٹیں ایک دوسرے پر مارنا شروع کردیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں شادی کی تقریب میں کھانا کم پڑ گیا،جس پر مہمان آگ بگولہ ہوگئے ایک دوسرے پر خالی پلیٹیں اور کرسیاں پھینکیں،اس موقع پر خواتین نے گتھم گتھا افراد کو الگ کرنے کی کوشش بھی کی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے واقعہ کھانا کم پڑنے پر پیش آیا،جسے تقریب میں الکوحل کےاستعمال نے مزید بڑھاوادیا،تقریب میں مہمانوں کو فری الکوحل بھی پیش کی جارہی تھی۔

تازہ ترین