• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین سے سی گل کو چھڑانے کی ساتھیوں کی ناکام کوشش

دوستی کا جذبہ پرندوں میں بھی پایاجاتاہے، شاہین نےایک سی گل کو اپنےپنجوں میں جکڑا، ساتھی سی گلز نےاسےبچانےکی بہادرانہ کوشش کی ،تاہم شاہین سی گل کی دعوت اڑانےمیں کامیاب ہوگیا۔

امریکا کے ساحلی مقام پر موجود فوٹوگرافرنے یہ واقعہ کیمرےکی آنکھ میں قید کرلیا، شاہین نے سی گل کو اپنے پنجوں میں جکڑا تو کچھ سی گلز نےشاہین کا پیچھا کیا۔

اس کے اردگرد چکرلگا کرساتھی کوچھڑانےکی کوشش کی،ایک سی گل نے شاہین کی گردن پر اوپر سے حملہ بھی کیا، کہ کسی طرح اسےچھڑالے لیکن کوشش رائیگاں گئی، تاہم شاہین کے پنجوں کی مضبوطی کےآگے یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں،شاہین سی گل کرلیکر اونچی چٹان پر بیٹھا اور دعوت اڑائی۔

تازہ ترین