• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فلوریڈا:برقی قمقموں سے سجی کشتیوں کے دلچسپ پریڈ کا انعقاد

امریکا میں سالانہ لائٹ بوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد سمندر کنارے پہنچ گئی۔


امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلِ سمندر Apollo پرمنعقد ہونے والی اس سالانہ پریڈ میں درجنوں ملاحوں نے شرکت کی اور اپنی کشتیوں پر سیکڑوں قمقموں کو سجاکر سمندرمیں پریڈ کی صورت میں گشت کی تو دیکھنے والے بھی اس منظر سے مبہوت رہ گئے۔

یوں پانی پر تیرتی روشنیوں سے سجی کشتیوں کی دلچسپ پریڈ کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے سمندرکا رُخ کیا اور اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین