• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، منیلا میں پریڈ


عیسائیوں کے مذہبی تہوارکرسمس کے استقبال کی تیاریاں پوری دنیا میں زورو شور سے جاری ہیں،اس موقع پر جہاں دنیا بھر میں کرسمس ٹری کو نصب اور روشن کیا جارہا ہے وہیں بعض مقامات کو بھی رنگی برنگی لائٹوں سے سجایا جارہا ہے۔


اسی سلسلے میں منیلا میں کئی فٹ بلند کرسمس ٹری روشن کر دیا گیا ہے اور گلی کوچوں کو ایل ای ڈی لائٹس سے سجایا گیا ہے جس کے دلچسپ مناظر نے نا صرف شہر بھر کی رونقیں بڑھادی ہیں بلکہ یہ جگمگ کرتا دلکش نظارہ شائقین کی توجہ کا مرکز بھی بنا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ منیلا کے کرسمس بازاروں میں رش دکھائی دے ر ہا ہے جبکہ اس موقعے پر منعقد کی گئی کرسمس پریڈ نے بھی خوب رنگ جمایا اور دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

تازہ ترین