پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جسکی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہورہے ہیں تاہم قدرت کے حسین نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ایسا ہی خون جما دینے والی سردی میں قدرت کا دلفریب منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ٹھنڈی ہواؤں نے لہروں کے پانی کو ہی برف بنا دیا۔ جی ہاں،یہ مناظر امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر فوریسٹ لیک میں دیکھے گئے جہاں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں کے سبب جھیل کی لہروں کا پانی جم کر برف کی شکل اختیار کر گیا۔
یوں جھیل کی اُٹھتی لہروں کا برف میں تبدیل ہونے کا منظر جس نے دیکھا مبہوت رہ گیا جبکہ یہ ویڈیو وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔