• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس فکشن ایڈونچر فلم بمبل بی کی نئی جھلکیاں جاری

ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن سیریزٹرانسفارمرزکے چاہنے والوں کی کمی نہیں،اسی فلم سیریز کے ہر دلعزیزفکشنل کردار بمبل بی کی واپسی ہو رہی ہے ۔


جی ہاں ایکشن سے بھرپور نئی ایکشن ایڈونچرفلم 'بمبل بی'کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں ۔ہالی وڈ ہدایت کارٹریوس نائٹ کی یہ فلم 1987کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب بمبل بی کیلیفورنیا کے ایک کباڑ خانے میں پڑا ہوتا ہے اورخلاء سے زمین پرآنے کے بعد اب اپنی نئے گھر کی تلاش میں مصروف ہوتا ہے ۔

نامور پروڈیوسر مائیکل بے اور اسٹیفن ڈیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں نامور ریسلر اور اداکار جان سینا جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پامیلا ایڈلن ، ہیلی اسٹین فیلڈ،مارٹن شارٹ (بمبل بی )،مارسیلا بریگیو، پیٹر کولن اورکینیتھ کوئی سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔

پیلے رنگ کی ننھی کار سے دیوہیکل روبوٹ میں تبدیل ہوتے اس نٹ کھٹ کردار کی دلچسپ حرکات اس فلم میں بھی شائقین کو بیحد پسند آئینگی۔102ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت21دسمبر کوامریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین